Trending Now

جاپان کا غزہ کے لیے 10 ملین ڈالر امداد کا اعلان

 ٹوکیو: جاپان کی وزیر خارجہ یوکو کامی کاوا نے اعلان کیا ہے کہ ٹوکیو 10 ملین ڈالر کی امداد غزہ کے شہریوں کو فراہم کرے گا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جاپانی وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر خارجہ کو بھی معاملے سے آگاہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جاپان کو امید ہے کہ اسرائیل اور فلسطینی علاقوں میں جاری جنگ جلد ختم ہو جائے گی۔

وزیر خارجہ یوکو کامی کاوا نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ اسرائیل حماس تنازعے کے تمام فریق بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کریں گے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے ابتک اسرائیلی حملوں میں 2800 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

Read Previous

ستمبر 2023، مہنگائی کے لحاظ سے دنیا بھر میں پاکستان کا تیسرا نمبر

Read Next

بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانے کے مطالبہ؛ یوسف نے ’’شعیب ملک‘‘ کو تنقید کا نشانہ بناڈالا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *