Trending Now

راکھی ساونت کا سابق شوہر کی دوسری شادی پر ردعمل

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت نے اپنے سابق شوہر عادل درانی کی دوسری شادی پر خاموشی توڑ دی۔

راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل درانی نے 3 مارچ کو بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس کے سیزن 12 کی مدمقابل سومی خان کے ساتھ دوسری شادی کی جس کی تصاویر اُنہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

عادل درانی کی دوسری شادی کی خبر پر اب اُن کی سابقہ اہلیہ راکھی ساونت کا بھی بیان سامنے آگیا ہے جس میں اُنہوں نے اس شادی کو ‘پبلسٹی اسٹنٹ’ قرار دیا۔
راکھی ساونت نے بھارتی میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہاں یہ سچ ہے، عادل نے شادی کرلی، اُنہوں نے سومی خان سے کورٹ میرج کی ہے اور اُن کے پاس کورٹ میرج کا سرٹیفکیٹ بھی ہے۔

مزید پڑھیں: یہ میری پہلی شادی ہے، راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل درانی کا دعویٰ

اُنہوں نے مزید کہا کہ عادل درانی اور سومی خان نے عوامی توجہ حاصل کرنے اور خبروں میں آنے کے لیے شادی کی ہے، وہ بھی بہت جلد پونم پانڈے کی طرح اپنی ویڈیوز ریلیز کرکے بتائیں گے کہ یہ سب ڈرامہ تھا۔

دوسری جانب عادل درانی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اُن کی دوسری نہیں بلکہ پہلی شادی ہے اور اُنہوں نے چُھپ کر نہیں بلکہ پوری دُنیا اور خاندان کے سامنے سومی خان سے شادی کی ہے۔

مزید پڑھیں: راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل درانی نے دوسری شادی کرلی

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق عادل درانی نے مئی 2023 میں راکھی ساونت سے پہلی شادی کی تھی، راکھی ساونت نےعادل درانی سے اپنی شادی کا اعلان کرنے کے چند ہفتے بعد ہی اُن کے خلاف مبینہ گھریلو تشدد کے الزام میں ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

راکھی ساونت نے اپنے شوہر پر دھوکہ دہی کا الزام بھی لگایا تھا جس کے بعد پولیس نےعادل درانی کو گرفتار کرلیا تھا، ان تنازعات کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

Read Previous

چھ ماہ میں پاکستان کے غیر ملکی قرضوں میں 1.2 ارب ڈالر کا اضافہ

Read Next

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا شیخوپورہ گارمنٹس سٹی کا دورہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *