Trending Now

حماس اوراسرائیل کے درمیان جنگ میں بڑی پیش رفت،فریقین نے سیز فائر پر آمادگی ظاہر کردی

غزہ : حماس اوراسرائیل کے درمیان جنگ میں بڑی پیش رفت  ہوئی ہے فریقین نے  سیز فائر پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

 فریقین  سیز فائر پر آمادگی کے ساتھ اس  بات پربھی متفق ہوئے ہیں کہ  حماس کی قید میں 50 یرغمالیوں کو بھی رہا کیاجائے گا۔
غزہ میں انسانیت کو روندنے والا اسرائیل اپنے مفاد میں جنگ بندی پر آمادہ ہوگیا ہے۔ صہیونی فوج معصوم فلسطینیوں پر 3 روز تک گولہ اور بارود نہیں برسائے گی۔

حماس اور اسرائیل  نے  3 روز کیلئے جنگ بندی پراتفاق  کیا ہے۔ بدلے میں حماس میں قید میں 50اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔

Read Previous

جنوبی کوریا کا 860 سال پرانا خوبصورت ترین درخت

Read Next

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب،70 کروڑ ڈالر کامعاہدہ طے پا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *