اسرائیل حماس جنگ مزید پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ایک ہزار امریکی شہریوں نے اسرائیل چھوڑ دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس ملٹری ونگ کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہےکہ غزہ میں 250 کے قریب اسرائیلی اور دیگر غیر ملکیوں کو یرغمال بنایا گیا ہے، 22 یرغمالی غزہ پراسرائیلی بمباری میں ہلاک ہو چکے ہیں، ترجمان کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کو اسرائیلی جیلوں سے فلسطینیوں کی رہائی کے بدلے رہا کیا جائے گا۔
دوسری جانب لبنان کی مزاحتمی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل پر شدید حملے، ٹینک اور انٹیلی جنس کے اہداف کو نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق حملے کے وقت ٹینک میں موجود فوجیوں کی تعداد معلوم نہیں ہو سکی، تاہم سرحدی علاقوں میں بھی فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔