Trending Now

مکہ مکرمہ میں سونے کے متعدد نئے ذخائر مل گئے

سعودی عرب  میں مکہ مکرمہ کے علاقے الخرمہ میں اپنی موجودہ منصورہ مسارہ سونے کی کان کے جنوب میں 100 کلومیٹر کے علاقے میں سونے کے متعدد ذخائر مل گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی کان کنی کمپنی (مادن) نے کہا کہ اس نے موجودہ منصورہ مسارہ سونے کی کان کے جنوب میں سونے کے متعدد ذخائر دریافت کیے گئے ہیں۔

کان کنی کی بڑی کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ 2022 میں شروع کیے گئے کمپنی کے وسیع پیمانے پر تلاش کے پروگرام کے تحت یہ پہلی دریافت ہے۔

کمپنی کے دستاویزات کے مطابق اس دریافت پر اگلے سال کام شروع ہونے کا امکان ہے۔

Read Previous

امریکی ایئرپورٹ پر چیکنگ کے دوران ڈائپر سے پستول کی گولیاں برآمد

Read Next

اسرائیلی جارحیت نے اپنا فوجی اور سیاسی انجام لکھ دیا،اسامہ حمدان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *