غزہ میں عارضی طور پر جنگ بندی کے آغاز کے بعد لوگ گمشدہ افراد کی تلاش میں نکل پڑے، ایک بیٹے کی اپنی ماں سے الوداعی ملاقات کی ویڈیو نے دل دہلا دیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر 4 روزہ عارضی جنگ بندی کے بعد ایک دلخراش ویڈیو شیئر کی گئی۔ جنگ بندی کے بعد جہاں سب اپنے گھروں کی طرف لوٹ رہے ہیں وہیں ایک نوجوان اپنی ماں کی میت پر آہ و بکا کر رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں نوجوان اپنی ماں سے کہتا دکھائی دے رہا ہے کہ ‘آپ مجھے چھوڑ گئیں، میں اب گھر کس کیلئے جاؤں؟’
نوجوان کی والدہ غزہ کے علاقے دیر البالا میں اسرائیلی فوجیوں کی شیلنگ سے شہید ہوگئی تھیں۔
خیال رہے کہ غزہ میں 49 دن سے جاری اسرائیل کی وحشیانہ اور خوفناک بمباری کے بعد بالآخر 4 روز کیلئے عارضی جنگ بندی کا آغاز ہوگیا ہے جس کے بعد فلسطینی اپنے گھر واپس لوٹنا شروع ہوگئے ہیں۔