Trending Now

بھارت نے بحیرہ عرب میں 3 جنگی بحری جہاز تعینات کر دیئے

بھارت نے بحیرہ عرب میں 3 جنگی بحری جہاز تعینات کر دیئے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے اپنے مغربی ساحل کے قریب تجارتی بحری جہاز ایم وی کیم پلوٹو پر مبینہ ڈرون حملے کے بعد 3 جنگی بحری جہاز بحیرہ عرب میں تعینات کر دیئے ہیں۔

قبل ازیں بھارتی بحریہ کی دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے والی ٹیم نے لائیبیریا میں رجسٹرڈ ایم وی کیم پلوٹو کی ممبئی بندرگاہ پر آمد پر اس کا تفصیلی معائنہ کیا۔بھارتی بحریہ نے بحیرہ عرب میں تجارتی جہازوں پر حملوں کے خدشے کے پیش نظر نگرانی کے لیے پی ۔81 لانگ رینج پیٹرول ایئر کرافٹ ، اورگائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر آئی این ایس مورموگائو، آئی این ایس کوچی او ر آئی این ایس کولکتہ کو خطے میں تعینات کیا ہے۔ ایم وی کیم پلوٹو کے عملہ کے 21 ارکان کا تعلق بھارت اور ایک کا ویتنام سے ہے۔

Read Previous

سابق سیکرٹری خارجہ ریاض کھوکھر انتقال کر گئے

Read Next

حماس نہ بچاتی تو اپنی ہی فوج کی گولہ باری میں مارے جاتے، اسرائیلی خواتین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *