ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان غزہ میں سیز فائر کے حق میں ہے، فلسطینیوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔
دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران انہوں نے غزہ کے حوالے سے پاکستانی موقف واضح کرتے ہوئے اسرائیل سے فوری سیز فائر کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین سے متعلق موقف تبدیل نہیں ہوا، پاکستان غزہ اسپتال پر اسرائیل کی مسلسل حملوں کی مذمت کرتا ہے۔
ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 6 ہزار 700 فلسطینیوں کی شہادت ہوئی جس میں 2 ہزار سے زائد بچے شہید ہوئے ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں صحافی بھی نشانہ بن رہے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو فلسطینیوں کی حالت زار پر شدید تشویش ہے۔ دنیا کو یہ باور کروانے کی ضرورت ہے کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد پہنچے۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کو پاکستان نے کوئی اسلحہ فراہم نہیں کیا، پاکستان اپنے اسلحے کی ایکسپورٹ پروٹوکول کے ذریعے کرتا ہے۔ جانور کو شکار کرنے کی فیس صوبے وصول کرتے ہیں۔
پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کے حاوانہوں نے مزید کہا کہ عبیدالرحمان تاحکم ثانی افغانستان میں ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔ پاکستان کا غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ قانونی ہے۔