مناما: بحرین نے اسرائیل کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو معطل کرکے اپنے سفیر کو فوری طور پر واپس بلالیا۔
عرب میڈیا کے مطابق بحرین اور اسرائیل کے درمیان تعلقات سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں 3 سال قبل بحال ہوگئے تھے تاہم غزہ پر وحشیانہ بمباری پر احتجاج کرتے ہوئے بحرین نے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلایا۔
دوسری جانب اسرائیل کے خصوصی ایلچی بھی اس پیشرفت کے بعد بحرین سے اپنے وطن اسرائیل کے لیے روانہ ہوگئے۔
بحرین نے نہ صرف اپنے سفیر کو واپس بلالیا بلکہ اسرائیل کے ساتھ اقتصادی تعلقات بھی معطل کر دیے۔
بحرین کی پارلیمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل سے سفیر واپس بلوانے کا فیصلہ اُس ٹھوس اور تاریخی مؤقف پر مبنی ہے کہ بحرین فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت کرتا ہے۔
بیان میں اسرائیل کی غزہ پر بمباری اور بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ غزہ میں شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اردن بھی اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا اور اسرائیلی سفیر کو اپنے ملک میں آنے کی اجازت نہیں دی۔