Trending Now

سابق وزیر دفاع کو 7 سال قید

 کویت کی اعلیٰ ترین عدالت نے سابق وزیرِ دفاع و داخلہ شیخ خالد الجراح الصباح کو فوجی فنڈز کے غلط استعمال کے الزام میں سات سال قید کی سزا سنائی ہے۔

اسی طرح کے الزامات کا سامنا کرنے والے سابق وزیرِ اعظم شیخ جابر المبارک الصباح کو عدالت نے وہ فنڈز واپس کرنے کا حکم دیا تھا جو انہوں نے غلط طریقے سے استعمال کیے تھے۔

جب قانون سازوں نے اس وقت کے وزیرِ داخلہ شیخ خالد کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ طلب کیا تو شیخ جابر نے 2019 میں وزیرِ اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جو وہ 2011 سے سنبھالے ہوئے تھے۔

اس وقت کے وزیرِ دفاع شیخ ناصر صباح الاحمد نے حکومت کے استعفیٰ کے دو دن بعد ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ ان کے عہدہ سنبھالنے سے قبل کابینہ نے فوجی فنڈز میں تقریباً 240 ملین دینار ($ 778.61 ملین) کی بدانتظامی کو دور کرنے سے گریز کیا تھا۔

Read Previous

اصلی بٹ کڑاہی والے بجلی چور نکلے ، مقدمہ درج ، مالک گرفتار

Read Next

آسمانی بجلی گرنے سے 20 افراد ہلاک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *