Trending Now

غزہ ہسپتال حملے پر خوفزدہ ہوں: سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ کے اسپتال میں دھماکے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فلسطینی شہریوں کی ہلاکتوں سے ‘خوفزدہ’ ہیں۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ہسپتال پر حملے میں سینکڑوں معصوم فلسطینیوں کی شہادت کے بعد ا قوام متحدہ کی جانب سے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کی گئی ایک سخت مذمت کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ ‘میں آج غزہ میں ہسپتال پر حملے میں سینکڑوں فلسطینی شہریوں کی ہلاکت سے خوفزدہ ہوں، جس کی میں شدید مذمت کرتا ہوں۔’

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنل نے کہا کہ ہسپتالوں اور طبی عملے کو بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت تحفظ حاصل ہے۔

سیکریٹری جنرل انتونیوگوترس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ  آج غزہ کے ایک ہسپتال پر ہونے والے حملے میں سینکڑوں فلسطینی شہریوں کی شہادت سے بہت خوفزدہ ہوں، جس کی میں شدید مذمت کرتا ہوں۔انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ میرا دل متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔ ہسپتالوں اور طبی عملے کو بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت تحفظ حاصل ہے۔

Read Previous

نگراں وزیراعظم کی بیجنگ میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت

Read Next

’ایک سال قبل بتا دیا تھا شاداب خان بالر نہیں ہے‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *