غزہ: اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی مدت ختم ہونے کے بعد غزہ پر دوبارہ حملے شروع کیے جانے کے بعد کم از کم 37 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کی شمالی اور وسطی غزہ میں پناہ گزین کیمپوں کے قریب بمباری، جنگ بندی ختم ہوتے ہیغزہ میں مختلف علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملے جاری ہیں۔ فلسظینی وزارت صحت کے مطابق غزہ پر دوبارہ حملے شروع ہونے کے بعد کم از کم 37 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے پہلے سے بمباری کا شکار جنوبی غزہ کے کچھ حصوں میں لوگوں کو رفح کی طرف نکل مقانی کرنے کا حکم دیا ہے جہاں اسرائیلی فوج پہلے سےہی بمباری کر رہی ہے۔اسرئیلی فوج نے جنگ بندی ختم ہوتے ہی رافح کے علاقے میں دو رہائشی عمارتوں پر اسرائیلی فضائی حملے کیے جس میں کم از کم پانچ افراد شہید ہو چکے ہیں۔
جنگ بندی کے آخری روز حماس نے مزید 8 اسرائیلیوں کو رہا کیا جس کے بدلے میں اسرائیلی جیل سے مزید30 فلسطینی قیدی رہا کیے گئے تھے۔ حماس نے اب تک 110 یرغمالیوں کو رہا کیا جن میں 86 اسرائیلی اور 24 غیر ملکی شہری تھے۔
البتہ حماس کے پاس ابھی بھی 137 اسرائیلی یرغمالیوں کے علاوہ چار دیگر یرغمالیوں اور جنگ سے پہلے کے لاپتہ افراد بھی ہیں۔جس میں 126 یرغمالی اسرائیلی اور 11 دیگر غیر ملکی ہیں۔غیر ملکی شہریوں میں آٹھ تھائی، ایک نیپالی، ایک تنزانیہ اور ایک فرانسیسی میکسیکن شہری ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک 15 ہزار سے زائد فلسطینی مارے جا چکے ہیں۔