غزہ میں 100 سے زائد فلسطینیوں کی لاشوں کو اجتماعی قبر میں دفن کر دیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ لاشیں مبینہ طور پر الشفا اسپتال پر اسرائیلی قبضے کے بعد وہاں سے ملی تھیں۔ لاشیں بری طرح گل سڑ گئی تھیں جن میں خواتین اور بچوں کی لاشیں بھی شامل تھیں۔
بعض لاشیں بری جلی ہوئی تھیں۔ کچھ کو الیکٹرک شاٹ دیئے گئے تھے اور کچھ دھماکے اور گولیوں سے بری طرح چھلنی تھیں۔ چہرے مسخ تھے اور شناخت ممکن نہیں تھی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ٹرک میں 110 سے زائد لاشیں لائی گئیں اور پھر بھاری مشینری سے تیار کی گئی اجتماعی قبر میں ان کو دفنا دیا گیا۔