Trending Now

مسلسل 126 گھنٹوں تک گانے والی خاتون

اکرا: گھانا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے 126 گھنٹے اور52 منٹ تک مسلسل گانا گا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی ہے۔

ایفوا ایسنتیوا نے کرسمس سے ایک دن قبل 125 گانوں پر مشتمل فہرست کی شروعات کی جو وہ پانچ دنوں تک دہراتی رہی۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز کے ضوابط کے مطابق ایفوا ایسنتیوا کو ہر گھنٹے بعد 5 منٹ یا ہر چار گھنٹے بعد 20 منٹ کے وقفے کی اجازت تھی۔ جبکہ گانے کے دوران یا دو گانوں کے دوران وہ صرف 30 سیکنڈ کے لیے ہی رک سکتی تھیں۔

ایفوا ایسنتیوا  نے یہ کوشش 2012 میں بھارتی موسیقار سنیل واگھمارے کی جانب سے بنائے گئے 105 گھنٹے تک مسلسل گانے کے ریکارڈ کو توڑنے کے لیے کی۔

ایفوا نے اپنی کوشش کا ثبوت گینیز ورلڈ ریکارڈز میں جمع کر دیے ہیں، جس کی تصدیق کے بعد ادارہ ریکارڈ کا اعلان کر دے گا۔

Read Previous

منفی سوچ رکھنے والے افراد کیلئے مخصوص ریسٹورنٹ

Read Next

زیادہ نمک ہائی بلڈ پریشر کے علاوہ گردے بھی ناکام کرسکتا ہے، تحقیق

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *