31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد بھی غیر قانونی افغان باشندوں کا اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔حکومت پاکستان نے غیر قانونی غیر ملکی افراد کے محفوظ انخلاء کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں.
تفصیلات کے مطابق افغان باشندوں کی باعزت طریقے سے افغانستان واپسی کے لئے دیگر اقدامات کے علاؤہ ان کی عارضی رہائش کے لئے مختلف اضلاع میں تمام سہولیات سے آراستہ ٹرانزٹ کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔بذریعہ طورخم اور چمن بارڈر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افغان شہری اپنے وطن واپس جا رہے ہیں.
رضاکارانہ طور پر افغانستان واپسی کے لئے افغان باشندوں کی بڑی تعداد چمن اور طورخم بارڈر پر موجود ہے ۔12 نومبر کو 3043 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے 3043 افغان شہریوں میں 761 مرد، 732 خواتین اور 1550 بچے اپنے ملک چلے گئے۔افغانستان روانگی کے لیے 312 گاڑیوں میں 592 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔اب تک کل 220,398 غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔