Trending Now

< > صیہونی حکومت پر حملہ کرنے والوں کے ہاتھ چومتے ہیں؛ خامنہ ای

تہران: ایران کے روحانی پیشوا خامنہ ای نے کہا کہ اسرائیل پر حماس کے حملوں سے ایران کا تعلق نہیں تھا لیکن ہم ایسا کرنے والے کے ہاتھ چومتے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے حماس کے حملے میں اسرائیل کے فوجی اور انٹیلی جنس شکست کو سراہتے ہوئے کہا کہ صیہونی ریاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

ایران کے روحانی پیشوا خامنہ ای نے کہا کہ قابض اسرائیل حکومت اپنے جرائم کو مزید بڑھانے کے لیے خود کو ایک شکار کے طور پر پیش کرنا چاہتی ہے جو کہ گمراہ کن ہے اور اس کا نتیجہ بڑی تباہی ہوگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم سربراہ کے ساس سسر اسرائیلی بمباری میں پھنس گئے

آیت اللہ خامنہ ای نے حماس کی حملوں میں مدد کرنے کے تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے اسرائیل پر حملے سے ایران کا کوئی تعلق نہیں لیکن ہم صیہونی حکومت پر حملہ کرنے والوں کے ہاتھ چومتے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا نے گزشتہ روز ہی اسرائیل پر حماس کے حملے میں ایران کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے تاہم امریکا نے یہ بھی کہا کہ فی الحال اس کے پاس اس الزام کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

اسرائیل بھی طویل عرصے سے ایران پر حماس کو ہتھیار فراہم کرنے اور تشدد کو ہوا دینے کا الزام لگاتا رہا ہے جس پر ایران نے کہا تھا کہ وہ غزہ کی پٹی کو کنٹرول کرنے والے گروپ حماس کی اخلاقی اور مالی مدد کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ حماس کے اسرائیل پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 900 تک پہنچ گئی جب کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری میں اب تک 700 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 140 بچے بھی شامل ہیں۔

Read Previous

انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق: الیکشن کمیشن نے کل اجلاس طلب کر لیا

Read Next

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *