Trending Now

سابق وزیراعظم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

بیجنگ: چین کے سابق وزیراعظم اور کمیونسٹ پارٹی کے سینیئر رہنما لی کی چیانگ 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

چینی خبر رساں ادارےکے مطابق سابق چینی وزیراعظم گزشتہ روز اچانک ہارٹ اٹیک کا شکار ہوئے،  ریسکیو کرنے کی تمام تر کوششوں کے باوجود لی کی چیانگ رات 12 بج کر 10منٹ پر انتقال کرگئے۔

لی کی چیانگ 2013 سے 2023 تک چین کے وزیراعظم رہے۔ لی کی چیانگ نے ایک دہائی تک چین کے وزیر اعظم اور ریاستی کونسل/ کابینہ کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیے

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں لی کی چیانگ مستعفی ہوئے جن کی جگہ شنگھائی پارٹی کے سابق سیکرٹری لی کیانگ نے لی۔

Read Previous

زرمبادلہ ذخائر 22 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 12.65 ارب ڈالر ہوگئے، اسٹیٹ بینک

Read Next

دیپیکا پڈوکون نے مردوں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا؛ اداکارہ تنقید کا شکار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *