Trending Now

آسٹریلیا میں مینٹس کیڑے کی دو نئی نسلیں دریافت

کوئینز لینڈ: جیمز کک یونیورسٹی کے محقق میتھیو کونرز نے ایک شہری سائنسدان کی مدد سے مینٹس کی دو نئی اقسام دریافت کی ہیں۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دریافت Zootaxa نامی سائنسی جریدے  میں شائع ہوئی ہے ۔ شہری سائنسدان گلنڈا والٹر کی بدولت دریافت کی  گئی مینٹس کی دو نسلوں میں سے ایک نسل صرف ایک نئی نوع  ہی نہیں ہے بلکہ ایک مکمل طور پر تغیر شدہ نسل ہے جو کہ نسلوں کے درجہ بندی کی سطح سے  بھی اوپر ہے ۔

محقق میتھیو کونرز  نے بتایا کہ ہم نے ان  نسلوں  کا نام انیمیا نیٹ آئی رکھا ہے  جیسا کہ اسے سویلینز سائنس پلیٹ فارم iNaturalist کی بدولت دریافت کیا گیا ،  مختصراً iNat بھی کہا جاسکتا ہے۔

کونرز کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ دریافت  سائنس کے روایتی طریقے کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ وقت اور جگہ دونوں کے وسیع پیمانے پر سروے کرنے کے قابل لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد کے ساتھ شہری سائنس دان بہت سارے اعداد و شمار فراہم کر سکتے ہیں جو دوسری صورت میں ممکن نہیں  ہوتا۔

انہوں نے  مزید کہا کہ اگر کوئی باہر جا کر تین مختلف حشرات کو تلاش کرے تو اس بات کا ایک اچھا امکان ہے کہ ان میں سے کم از کم ایک تو  نئی نسل ہوگی جو ابھی تک دریافت نہ ہوئی ہو۔

Read Previous

محکمہ ثقافت نے قلعہ کوٹ ڈیجی کی 30 سال سے لاپتا توپوں کا سراغ لگالیا

Read Next

70 سالہ خاتون کے ہاں 2 جڑواں بچوں کی پیدائش

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *