Trending Now

پاکستان آرمی کی مظلوم فلسطینیوں کیلئے امداد کی پہلی کھیپ روانہ

 اسلام آباد: پاکستان آرمی کی مظلوم فلسطینی عوام کے لیے امداد کی پہلی کھیپ روانہ کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فوج اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے فوری طور پر غزہ کے لیے امداد کی پہلی کھیپ اسلام آباد سے براستہ مصر روانہ کردی۔

مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کی امداد کی غرض سے موسم سرما کے لیے ارسال کردہ سامان میں ایک ہزار خیمے، چار ہزار کمبل اور تین ٹن ادویات شامل ہیں، پاکستان کی جانب سے روانہ کی گئی کھیپ کے باعث متاثرین غزہ کو فوری ریلیف ملے گا۔

پاک آرمی کے مطابق پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا اور ان کی حمایت جاری رکھے گا۔

Read Previous

مصر کی اہم کامیابی، ہیپا ٹائٹس سی پر قابو پالیا

Read Next

یوٹیوب کا 36 نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *