غزہ: ضماس اور اسرائیل میں عارضی جنگ بندی میں 2 روز کی توسیع کے بعد القسام بریگیڈ نے مزید 11 یرغمالیوں کو رہا کر کے اسرائیلی حکام کے حوالے کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کی جانب سے رہائی پانے والے تمام یرغمالی دوہری شہریت رکھتے ہیں جن میں 3 فرانسیسی، 2 جرمنی اور 6 ارجنٹینا کے شہری شامل ہیں۔
واضح رہے کہ کئی روز کی بمباری کے بعداسرائیل اور حماس نے 4 روز کی عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، عارضی جنگ بندی کا وقت ختم ہونے کے بعد مزید 2 دن کی توسیع کر دی گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق عارضی جنگ بندی کے بعد چار روز کے دوران حماس نے 39 اسرائیلی شہریوں سمیت 58 یرغمالیوں کو رہا کیا جبکہ اسرائیل کی جانب سے 117 فلسطینی خواتین اور بچوں کو رہا کیا گیا۔
حماس کی جانب سے 3 گروپوں میں 39 اسرائیلی شہریوں کو رہا کیا گیا جبکہ اسرائیل نے 3 گروپوں میں 117 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا۔حماس نے 17 تھائی، 1 فلپائنی اور 1 اسرائیلی روسی شہری کو رہا کیا۔