برطانیہ میں کھانسی کی وبا پھیلنے کے باعث کرسمس کے موقع پر شہریوں کو ایک دوسرے سے گلے نہ ملنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں جہاں کرسمس کی تیاریاں جاری ہیں وہیں کھانسی کی وبا بھی تیزی سے پھیل رہی ہے۔ وبا کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے ماہرین نے شہریوں کو دلچسپ مشورہ دیا ہے۔
ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہری گلے ملنے کے بجائے کُہنیاں ملائیں اور ماسک پہنیں۔ اسی کے ساتھ ویکسین لگوانے اور سماجی فاصلہ رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق نزلہ بخار کی علامات سے شروع ہونے والی کھانسی تین ماہ تک جاری رہتی ہے اور کھانسی کی وبا میں 250 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
خیال رہے کہ عیسائی برادری ہر سال 25 دسمبر کو کرسمس کا تہوار مناتی ہے۔