بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں افغانستان کا سفارت خانہ مکمل بند کردیا گیا۔
افغان حکام کے مطابق بھارت نے افغان سفارتی عملے کے ویزے میں توسیع نہیں کی۔
سوشل میڈیا پر افغان سفارت خانے کی جانب سے بیان میں کہاگیا ہے کہ بھارت میں سفارت خانہ بند ہو رہا ہے، چابیاں میزبان حکومت کو دے دی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بھارت اور افغان وزارتِ خارجہ کی جانب سے اس حوالے سے فوری طور پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔