لندن: برطانیہ میں طوفان” بابت” کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے تیز رفتار ہوائوں سے خبردار کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ میں چار دن کی بارش ہو گی۔
طوفان بابت کی وجہ سے لندن محکمہ موسمیات نے پہلے ہی لوگو ں کوخبردار کیا ہےکہ احتیاط برتیں ۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ طوفان کی آمد کے ساتھ اس ہفتے کے بیشتر حصے میں ہوا اور بارش کے لیے بدھ سے ہفتے تھے ییلووا رنگ دی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس وجہ سے لائٹ کا نظام بھی متاثر ہوسکتا ہے ۔ اس وارننگ میں سکاٹ لینڈ، مشرقی شمالی آئرلینڈ، انگلینڈ کے شمال مشرق، یارکشائر، ایسٹ مڈلینڈز اور ایسٹ انگلینڈ شامل ہیں۔