ترکیہ کی پارلیمنٹ نے غزہ پر خونی جارحیت کے خلاف احتجاجا اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترک پارلیمنٹ کی جانب سے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد ترک پارلیمنٹ میں موجود ریسٹورنٹس سے اسرائیلی مصنوعات کو ہٹا دیا گیا۔
ترکیہ کی پارلیمنٹ کی جانب سے فیصلہ عوامی رائے کے بعد کیا گیا،واضح رہے کہ ترک عوام کی جانب سے سوشل میڈیا پر اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم چلائی گئی تھی۔
یاد رہے کہ ترکیہ اسرائیل سے غزہ میں مظالم کے خلاف پہلے ہی احتجاجا اپنے تعلقات ختم کر چکا ہے اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان بیان دے چکے ہیں کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو قابل اعتبار شخص نہیں ہے۔