Trending Now

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا شیخوپورہ گارمنٹس سٹی کا دورہ

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شیخوپورہ گارمنٹس سٹی کا دورہ کیاجہاں خواتین کو معاشی طور پر با اختیاراورہنرمند بنانے کے منصوبے کے پہلے دستے کی تربیت مکمل ہونے پرغریب خواتین کو وظائف کی شکل میں مالی مدد،تربیت مکمل کرنے کے سرٹیفیکیٹ اور نوکری کے لیٹر دیئے،اس موقع پرخواتین نے وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ اداکیااوردعائیں

دیں۔

  پنجاب بھر میں پہلی بار خواتین کو ہنرمند بنانے کے پروگرام کے تحت تربیت مکمل کرنے والی خواتین کا یہ پہلا دستہ ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے خواتین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آپ کو ہنرمند بنانے کا مقصد یہ ہے کہ آپ لینے والا نہیں بلکہ دینے والا ہاتھ بن جائیں اور کسی کی محتاج نہ رہیں،آپ نے بڑی بہن اور ماں بن کر ہمیں زندگی میں آگے بڑھنے کا نیا حوصلہ، اعتماد اور موقع دیا ہے، ہر تحصیل میں انشاءاللہ گارمنٹس ٹریننگ سینٹر بنائیں گے تاکہ میری بچیوں کو گھر سے دور سفر نہ کرنا پڑے۔

 مریم نوازشریف نے مزید کہا کہ مجھے ہر بیٹی پر ناز ہے، آپ اپنے گھر کی عزت اور شان ہیں،ہنرمند بننے کے بعد کوئی آپ کو کمزور نہیں سمجھے گا،آپ کی ترقی کے سفر پرمیں بہت خوش ہوں، میں بہت خوش ہوں کہ آپ نے یہ ہنر سیکھااوراب آپ اعتماد سے جی سکیں گی،کسی خاتون کوکسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلانا پڑے  اوروہ خود باعزت روزگار کما سکیں، یہی اس منصوبے کا مقصد تھا، پنجاب کی خواتین کو تعلیم ، صحت، روزگار، کھیلوں سمیت ہر شعبے میں ترقی اور خوشحالی کی مثال بنانا ہے۔

 

 

Read Previous

راکھی ساونت کا سابق شوہر کی دوسری شادی پر ردعمل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *