Trending Now

اسرائیل کے ساتھ لیبر ڈیل ختم کی جائے، بھارتی ٹریڈ یونینوں کا مودی سے مطالبہ

بھارت کی بڑی ٹریڈ یونینوں نے مودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ کی جانے والی لیبر ڈیل ختم کی جائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹریڈ یونینوں کی طرف سے وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ وہ معاہدہ ختم کرے جس کے تحت ہزاروں بھارتی مزدوروں کو فلسطینی تعمیراتی کارکنوں کی جگہ اسرائیل میں کام پر رکھ لیا جائے گا۔بھارتی ٹریڈ یونین تنظیموں نے ایک کھلے خط میں کہا ہے کہ بھارت کیلئے اس سے زیادہ غیر اخلاقی اور تباہ کن کوئی چیز نہیں ہو سکتی کہ وہ اپنے مزدور اسرائیل بھیجے۔

اس حوالے سے سینٹر آف انڈین ٹریڈ یونینز (سی آئی ٹی یو)، آل انڈیا ٹریڈ یونین کانگریس (اے آئی ٹی سی یو)، انڈین نیشنل ٹریڈ یونین کانگریس سمیت ملک کی بڑی ٹریڈ یونین تحریکوں پر زور دیا کہ وہ فلسطینی مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔

Read Previous

شوگر کے ساتھ بھی بہترین زندگی گزارنا مشکل نہیں

Read Next

ڈالر کی اونچی پرواز ، اسٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *