Trending Now

غزہ کے وسطی اور شمالی علاقوں کا رابطہ منقطع ہوگیا: اقوام متحدہ

جینیوا:اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ کے وسطی اور شمالی علاقوں کو جنوب سے مکمل طور پر منقطع کر دیا ہے جس کی وجہ سے ضروری امداد کی ترسیل رک گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 3دسمبر کو رفح گورنریٹ غزہ میں وہ واحد مقام تھا جہاں بنیادی طور پر آٹے اور پانی کی محدود امداد کی تقسیم ہوئی، ملحقہ خان یونس گورنریٹ میں جنگ کی شدت کی وجہ سے امداد کی تقسیم بڑی حد تک روک دی گئی ہے۔

دوسری جانب فلسطینی ہلال احمر نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے شمالی غزہ میں 2ایمبولینسوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3شہری زخمی ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امدادی سوسائٹی نے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے شمالی غزہ کے علاقے فلوجہ میں دو ایمبولینسوں پر فائرنگ کی جس سے فلسطینی ہلال احمر کے طبی عملے کے دو ارکان اور ان کے ہمراہ موجود ایک زخمی شخص مزید زخمی ہو گیا۔

Read Previous

قسم اٹھا سکتا ہوں بشری بی بی کا چہرہ نکاح والے دن دیکھا، عمران خان

Read Next

نزلہ، کھانسی اور سینے کی بیماریاں، کے پی کے میں ایمرجنسی نافذ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *