Trending Now

غزہ میں ایمبولینسز پر اسرائیلی حملےسےخوفزدہ ہوں:سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ میں الشفا اسپتال کے قریب سڑکوں پر لاشوں کی تصاویر ہولناک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انتونیو گوتریس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں الشفا اسپتال کے سامنے ایمبولینس پر حملے سے دہشت زدہ ہو گیا ہوں۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ رکنی چاہیے۔

علاوہ ازیں یونان کے سابق وزیرِ خزانہ نے کہا ہے کہ غزہ میں ایمبولینس پر حملہ جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایمبولینس پر حملے کے بعد کیا کوئی بھی اسرائیل پر جنگی جرائم عائد کرنے کے لیے عالمی فوجداری عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے گا؟

غزہ میں ایمبولینس کو نشانہ بنانے کی تصدیق
عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے الشفا اسپتال کے سامنے ایمبولینس پر اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں ایمبولینس کو نشانہ بنانے کی تصدیق کر دی ہے۔

مغربی کنارہ: اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 8 فلسطینی گرفتار

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں چھاپہ مار کر 8 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

Read Previous

معروف کار کمپنی کا گاڑیوں کی قیمت میں بڑی کمی کااعلان

Read Next

مارک زکر برگ کے گھٹنےکی کامیاب سرجری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *