برسلز: بیلجیئم کے دارالحکومت میں فائرنگ کے ایک واقعے میں سویڈن کے 2 شہری ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نارنجی رنگ کی جیکٹ پہنا موٹر سائیکل سوار مسلح شخص خود کار رائفل سے سویڈن کے دو شہریوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔
بیلجیئم کی پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے اور اب تک قتل کے محرکات کا اندازہ نہیں لگا سکی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ملزم کو موٹر سائیکل پر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ادھر اسرائیل کی غزہ پر مسلسل بمباری میں خواتین اور بچوں کی شہادتوں پر بھی دنیا بھر میں اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کے خلاف غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ ان ممالک میں سویڈن بھی شامل ہے۔