مقبوضہ کشمیرمیں خوفناک ٹریفک حادثہ ، بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق ہو گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے ڈوڈہ میں پیش آیا ، جس کے نتیجے میں درجنوں مسافر زخمی بھی ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق گاڑی پونچھ سیکٹر سے پونچھ کے بانڈی چیچیاں گاؤں جا رہی تھی، حادثہ سڑک کے کریش بار سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا اور بس پہاڑ سے تقریباً ٓ800 فٹ نیچے کھائی میں گر کر چکنا چور ہو گئی۔
حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی رہی ہے