غزہ:ورلڈ فوڈ پروگرام نے کہا ہے کہ غزہ میں تقریباً 22 لاکھ افراد کو فوری طور پر خوراک کی امداد کی ضرورت ہے،ساتھ ہی محاصرہ زدہ علاقے میں فوری طور پر جنگ کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ فوڈ سسٹم تباہ ہو رہے ہیں اور ضرورت مندوں تک پہنچنے کے لیے ڈبلیو ایف پی اور ہمارے شراکت داروں کو ایندھن، گیس، اور کنیکٹیویٹی جیسے وسائل میں اضافے کی ضرورت ہے۔