انقرہ: ترکی نے جنگ بندی کے بعد غزہ میں ہسپتالوں، اسکولوں اور دیگر تباہ شدہ انفرانسٹرکچر کی تعمیرنو کا عندیہ دے دیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ اگر جنگ بندی ہو جاتی ہے تو ان کا ملک غزہ میں ہسپتالوں، اسکولوں اور دیگر تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کے لیے کوشش کرے گا۔
انہوں نے برلن کے دورے سے واپسی پر اپنے طیارے میں صحافیوں کو بتایا اسرائیلی کی طرف سے والی تباہی کی تلافی کے لیے جو بھی ضروری ہو گا کریں گے۔