Trending Now

غزہ میں خون آلود بچوں کی تصاویر دیکھ کر آنسو آ جاتے ہیں، روسی صدر

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ غزہ میں خون آلود بچوں کی تصاویر دیکھ کر آنسو آجاتے ہیں۔

روسی صدر پیوٹن نے بیان میں کہا کہ  پتھر دل والے لوگ ہی غزہ کی تباہی پر خاموش رہ سکتے ہیں۔ غزہ میں خون آلود بچوں کی تصاویر دیکھ کرآنسو آ جاتے ہیں اور رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔

صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ فلسطین میں جاری بمباری فوری طور پر نہ روکی گئی تو اشتعال انگیزی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے اس پر چنگاری لگانا بہت آسان ہے۔ اگر کسی کو غزہ کے واقعات کا احساس نہیں ہوتا تو اس کے سینے میں دل نہیں پتھر ہے۔ اس بات کو سمجھنا ضروری ہے کہ برائی کی جڑ کہاں ہے اور اس برائی نے کیسے جنم لیا۔

غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 9 ہزار 300 فلسطینی شہید اور 25 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

Read Previous

فوادچوہدری کوسادہ لباس میں ملبوس افراد اور پولیس نےگرفتار کرلیا، اہلیہ کا دعویٰ

Read Next

نجی اسکولوں میں آئس منشیات چل رہی ہے، نگراں وفاقی وزیر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *