Trending Now

نام نہاد لداخ یونین ٹریٹری کو کبھی تسلیم نہیں کیا: ترجمان چینی وزارت خارجہ

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین نے نام نہاد لداخ یونین ٹریٹری کوکبھی تسلیم نہیں کیا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ نینگ نے کہا کہ بھارت نے یک طرفہ اور غیرقانونی طورپر لداخ یونین ٹریٹری سیٹ اپ قائم کیا، بھارت سرحد کا مغربی حصہ ہمیشہ چین کا رہا ہے، بھارتی عدالت کا فیصلہ اس حقیقت کو تبدیل نہیں کرسکتا۔

دوسری جانب ترکیے نے  بھی بھارتی سپریم کورٹ کے 11 دسمبر کے فیصلے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہےکہ مسئلہ کشمیر 2 ممالک کے درمیان کشیدگی کا باعث بنتا رہا ہے، مسئلہ کشمیرکو عالمی قوانین، یو این قراردادوں اوربات چیت سے حل کرناچاہیے۔

واضح رہےکہ چند روز قبل بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق آرٹیکل 370کو ختم کرنےکی توثیق کی تھی اور مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیا۔

Read Previous

غیرشرعی نکاح کیس: گواہوں کے بیانات قلمبند کروانے کی استدعا

Read Next

انٹر بینک میں ڈالر مزید 21 پیسے سستا ، 283.40 روپے کا ہو گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *