بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی طبعیت انتہائی ناساز ہوگئی۔خبر ایجنسی کے مطابق خالدہ ضیاء کو انفیکشنز اور سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے، ان کی حالت بگڑ رہی ہے اور ان کی جان جانے کا خطرہ ہے۔خبر ایجنسی کا بتانا ہےکہ خالدہ ضیاء کو جگر، ذیابیطس اور دل کے مسائل کا بھی سامنا ہے۔واضح رہےکہ 78 سالہ خالدہ ضیاء دو مرتبہ بنگلادیش کی وزیراعظم رہ چکی ہیں، وہ 2020 میں 17 سالہ قید سے رہائی ملنے کے بعد سے گھر میں نظر بند ہیں، بنگلادیشی حکومت نے گزشتہ ہفتے ان کی بیرون ملک علاج کی درخواست رد کی تھی۔