جیکب آباد کی مقامی عدالت نے مجرم کوایک سال تک 50 نیم کے درخت لگانے کی انوکھی سزا سنا دی۔
جیکب آباد کی مقامی عدالت نے گٹکا رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو ایک سال تک 50 نیم کے درخت لگانے اور ان کا خیال رکھنے سمیت 2لاکھ روپے جرمانہ کی انوکھی سزا سنائی۔
کنزیومر پروٹیکشن کورٹ کے جج حیدر علی بھیو نے گٹکا رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم آدم پٹھان کو ایک سال تک 50 نیم کے درخت لگانے کی سزا سناتے ہوئے محکمہ فاریسٹ کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ مجرم کی جانب سے درخت لگانے اور ان کا خیال رکھنے کی نگرانی کریں اور مجرم ہر مہینے محکمہ فاریسٹ کو اپنی رپورٹ دیں گے۔
عدالت نے مجرم پر 2لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا، یاد رہے کہ صدر تھانہ کی پولیس نے 9 مئی 2023 کو گاؤں خان رند کے قریب ملزم سے ڈھائی من گٹکا برآمد کرکے مقدمہ درج کیا تھا۔