جکارتہ:انڈونیشیا کے سماٹرا میں ماؤنٹ میراپی آتش فشاں پھٹنے سے 11کوہ پیما ہلاک ہوگئے جبکہ 12لاپتہ ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے مغربی ماؤنٹ میراپی آتش فشاں پھٹنے کے بعد11سیاحوں کی لاشیں برآمد کرلی گئیں جبکہ تین افراد زخمی ہوئے ہیں اور 12کوہ پیما لاپتہ ہوگئے ہیں۔
اس حوالے سے سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کاکہنا ہے کہ پہاڑ پر کل 75مسافر موجود تھے جن میں سے 26افراد کو باہر نہیں نکالا گیا، 14میں سے 11 ہلاک اور تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز آتش فشاں پھٹنے کے باعث پہاڑی علاقے میں رہنے والے متعدد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے، آتش فشاں پھٹنے کے بعد تین کلومیٹر کی راکھ کا ستون خارج ہوا ، جس کی وجہ سے حکام نے اس گڑھے کے ارد گرد ایک خارجی زون قائم کیا ہے۔