Trending Now

سعودی عرب کی پانچ بڑی کمپنیوں سے ہزاروں نئی ملازمتوں کے معاہدے

پاکستانیوں کے لئے سعودی عرب میں ہزاروں نئی ملازمتوں کے دروازے کھل گئے۔

سعودی عرب کی پانچ بڑی کمپنیوں سے ملازمتوں کے حوالے سے معاہدے ہو گئے، پندرہ سے بیس ہزار پاکستانیوں کو نوکری ملے گی جبکہ مزید ملازمتوں کے مواقع بھی ملیں گے۔

یہ ملازمتیں تعمیرات، صحت، فنانس، انجینئرنگ، آئی ٹی اور اوورہیڈ ٹرانسمیشن کے شعبے میں ہوں گی، اس حوالے سے سعودی تعمیراتی کمپنیوں نیسما پارٹنر اور الراشد گروپ کے ساتھ افرادی قوت بھجوانے کا معاہدہ ہوگیا ہے۔اس کے علاوہ سعودی کمپنی مہارہ ہیومین ریسوس، البوانی اور الفنار کمپنی کے ساتھ بھی معاہدے طے پا گئے ہیں۔یہ تمام بھرتیاں اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کے ذریعے کی جائیں گی۔

ان کمپنیوں کے ساتھ ریاض میں معاون خصوصی جواد سہراب ملک نے معاہدوں پر دستخط کئے، پاکستانی افرادی قوت کے سعودی عرب جانے سے ملکی ترسیلات زر میں مزید اضافہ ہوگا۔

Read Previous

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں کشمیری نوجوان شہید

Read Next

فراڈ ک کیس: فواد چودھری کے پروڈکشن آرڈر اور میڈیکل ٹیسٹ کروانےپر فیصلہ محفوظ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *