سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرنے کے بعد شہید کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع شوپیاں میں دو نہتے نوجوانوں کو بلا جواز گرفتار کیا تھا اور بہیمانہ تشدد کے گولیاں مار کر ماورائے عدالت قتل کردیا۔
مودی سرکار کے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے سیاہ قانون کی منظوری کے بعد سے قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ قابض بھارتی فوج نے 13 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا جب کہ 100 کے قریب زخمی ہوگئے۔ مختلف سرچ آپریشنز میں بھارتی فوج نے درجن سے زائد گھر بھی مسمار کردیے تھے۔