Trending Now

خضدار کے علاقے وڈھ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

خضدار کے علاقے وڈھ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز خضدار سے 160کلومیٹر دور ، گہرائی 60کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے خبردار کیا ہے کہ مکران کے جنوب میں 50 کلومیٹر دور زیرسمندر ٹیکٹونک پلیٹس جنکشن سے اطراف کے علاقوں میں زلزلہ اور سونامی کسی بھی وقت آسکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ عرب میں زلزلے کے ممکنہ خطرات موجود ہیں تاہم ممکنہ خطرات کے پیش نظر زلزلے کی حتمی پیشگوئی ممکن نہیں۔

سردار سرفراز نے کہا کہ مکران کے جنوب میں 50 کلومیٹر دور زیرسمندر ٹیکٹونک پلیٹس کا جنکشن موجود ہے، ٹیکٹونک پلیٹس جنکشن سے اطراف کے علاقوں میں زلزلہ اور سونامی کبھی بھی آسکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی اس علاقے میں 8 شدت کازلزلہ آچکا ہے، ایسا زلزلہ دوبارہ آنے پر کراچی بھی سونامی سے متاثر ہوسکتا ہے۔

Read Previous

حارث رؤف ، اسامہ میر اور زمان خان کو بگ بیش لیگ کیلئے این او سی جاری

Read Next

بجلی صارفین کو 30کے بجائے 40دن کے بل بھیجے گئے ،نیپرا انکوائری رپورٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *