Trending Now

غیر قانونی افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری

: غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو دی جانے والی ڈیڈ لائن گزر جانے کے بعد بھی غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ 

غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان باشندوں کا محفوظ انخلاء اور باعزت طور پر اپنے وطن واپسی حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ روزانہ ہزاروں غیر رجسٹرڈ افغان شہری بذریعہ طورخم اور چمن بارڈر اپنے وطن واپس جا رہے ہیں۔

بڑی تعداد میں افغان باشندے طورخم اور چمن بارڈر پر موجود ہیں جو کہ بخوشی اپنے ملک واپس جا رہے ہیں۔ کے پی اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں غیر قانونی غیر ملکی افراد کے لئے ٹرانزٹ کیمپس قائم کئے گئے ہیں جن میں روزمرہ کی تمام سہولیات موجود ہیں۔

6 نومبر کو 9816 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے۔ 9816 افغان شہریوں میں 3038 مرد، 2425 خواتین اور 4353 بچے اپنے ملک چلے گئے۔ افغانستان روانگی کے لیے632 گاڑیوں میں 1017 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔ اب تک کل 198,554 غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔

Read Previous

ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Read Next

آئی سی سی نے پاکستانی کرکٹر پر جرمانہ عائد کر دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *