Trending Now

جرمن صدر طیارے کے دروازے پر آدھے گھنٹے قطری میزبانوں کی راہ تکتے رہے

دوحہ: جرمنی کے صدر کو قطر لے جانے والا طیارے کے وقت سے پہلے منزل مقصود پر پہنچنے پر ان کے استقبال کا پروگرام بے نظمی کا شکار ہوگیا۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے صدر فرینک والٹر اسٹینمیئر کو قطر ایئرپورٹ پر اپنے استقبال کے لیے آنے والے میزبانوں کا طویل انتظار کرنا پڑ گیا۔ وہ طیارے کے دروازے پر کھڑے ہو کر آدھے گھنٹے تک انتظار کرتے رہے۔

قطر ایئرپورٹ پر جرمنی کے صدر کے استقبال کے لیے طیارے کی لینڈنگ کی جگہ پر ریڈ کارپٹ بھی رکھا ہوا تھا، گارڈ آف آنرز دینے والے فوجی بھی تھے اور تمام انتظامات مکمل تھے لیکن قطری حکام موجود نہ تھے۔

رمنی کے صدر کو اس کوفت کا سامنا اس لیے کرنا پڑا کیوں کہ ان کا طیارہ اپنے مقررہ وقت سے آدھے گھنٹے پہلے ایئرپورٹ پر پہنچ گیا تھا۔ ان کا رن وے پر ہی استقبال ہونا تھا اور رن وے پر میزبانوں کو رسائی عین مقررہ وقت ہی دی جاتی ہے۔

صدر فرینک والٹر اسٹینمیئر وقت سے آدھے گھنٹے قبل ہی پہنچ گئے تھے اس لیے میزبان موجود نہیں تھے تاہم کچھ وقت انتظار کے بعد حکام بھی آگئے اور اس بے نظمی پر معذرت کی۔

جرمنی کے صدر فرینک والٹر اسٹینمیئر غزہ میں حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے جانے والے جرمن شہریوں کی  رہائی کے لیے قطر پہنچے ہیں جو اب بھی حماس کی قید میں ہیں۔

Read Previous

کے پی میں پولیو ٹیم پر دہشتگردوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

Read Next

تھریڈز کا ‘کی ورڈ سرچ’ فیچر تمام صارفین اور زبانوں میں متعارف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *