Trending Now

امریکا:1 کروڑ ڈالرز سے زائد مالیت کی ای-سگریٹس اسمگل کرنے کی کوشش

لاس اینجلس: امریکا میں سیکورٹی اہلکاروں نے چین سے 180 لاکھ ڈالرز مالیت کی غیرقانونی ای سگریٹس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

امریکی میڈیا نے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے حوالے سے بتایا کہ  لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں 3 روزہ آپریشن کے دوران سیکورٹی اہلکاروں نے  ای –سگریٹس مصنوعات کی 41کھیپوں کو ضبط کیا جن کی مالیت  مجموعی طور 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز تک پہنچتی ہے۔

غیرقانونی مصنوعات میں سرفہرست برانڈز جیسے Elf Bar بھی شامل ہیں جن پر ایف ڈی اے کی جانب سے پابندی عائد ہے۔ ایف ڈی اے نے اپنے بیان میں کہا ان غیر قانونی ای-سگریٹس مصنوعات کو تباہ کردیا جائے گا۔

ایف ڈی اے نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ کئی مصنوعات کو کھلونوں، جوتوں اور دیگر گھریلوں ساز و سامان کے طور پر جان بوجھ کر نشان زد کیا گیا تھا تاکہ کسٹم کی جانچ سے بچا جاسکے۔

Read Previous

نگراں حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کونجکاری کی فہرست سے نکال دیا

Read Next

لیزر کے ذریعے خلا سے ویڈیو کو زمین پر بھیجنے کا کامیاب تجربہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *