حکومت پاکستان کی جانب سے دیے گئے الٹی میٹم کے بعد سے افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق 25 اکتوبر کو مزید 4 ہزار239 افغان باشندے اپنے ملک واپس چلے گئے، واپس جانے والے افغان شہریوں میں 965 مرد، 852 خواتین اور 2422 بچے شامل تھے۔
افغانستان روانگی کیلئے 112 گاڑیوں میں 230 خاندانوں کی وطن واپسی ہوئی۔ اب تک 72 ہزار 219 افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔
یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو اپنے وطن واپسی کے لیے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی ہے۔
وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو گرفتار کر کے ڈی پورٹ کیا جائے گا۔