ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار عالیہ بھٹ اپنی فٹنس کے حوالے سے بہت سنجیدہ ہیں اور اب ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ صبح پانچ بجے جم میں ورزش کررہی ہیں۔
ویڈیو کو اداکارہ کے فٹنس انسٹرکٹر سہراب خسرو شاہی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے اور انہوں نے اس میں عالیہ بھٹ کی فٹنس کے ساتھ کمٹ منٹ پر انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا۔
ایک طویل کیپشن میں سہراب نے لکھا کہ ایک اسٹار ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ عالیہ محنت نہیں کرتی بلکہ وہ اسٹار اسی لئے ہیں کہ وہ سخت محنت کرتی ہیں۔
دوسری طرف عالیہ بھٹ اپنی آخری فلم میں رنویر سنگھ کے ساتھ ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں نظر آئی تھیں جو باکس آفس پر کامیاب رہی۔
یاد رہے کہ اداکارہ کا ہالی وڈ ڈیبیو بھی ہوا ہے اور وہ فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ میں نظر آئیں جبکہ اگلے پروجیکٹ میں وہ فرحان اختر کی ’جی لے زرا‘ میں کترینہ کیف اور پریانکا چوپڑا کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔