پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین آفریدی کو ٹی 20 جب کہ شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔
شان مسعود دسمبر میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پی سی بی کی جانب سے صرف ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے تمام فارمیٹ کی کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ تینوں فارمیٹ میں بطور کھلاڑی پرفارمنس جاری رکھوں گا ، وائٹ بال کرکٹ میں نمبر ون بننا تمام کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ تھا۔
مزید کہا کہ قیادت سے دستبرداری مشکل فیصلہ تھا،کپتانی چھوڑنے کا یہ درست وقت ہے۔