چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔
بشریٰ بی بی نے گزشتہ روز دائر درخواست میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست کسی اور بینچ کے روبرو مقرر کی جائے۔
بشریٰ بی بی کے وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا کہ جتنے بھی کیسز آپ کے سامنے مقرر ہوئے ان میں ایک طرح کے فیصلے آ رہے ہیں، استدعا ہے کہ ہمارے جتنے مقدمات اس بینچ میں ہیں انہیں کسی اور کو منتقل کیا جائے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نامناسب بات کر رہے ہیں، ایسے نہ کریں، بعدا ازاں عدالت نے بشریٰ بی بی کی بینچ تبدیلی کی استدعا پر بار کونسلز کو نوٹسز جاری کر دیئے۔