راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں فواد چودھری کے اہلخانہ اور وکلاء نے ان سے ملاقات کی ۔
جیل ذرائع کے مطابق ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی،فوادچودھری نے اہلخانہ کو جیل سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔
دوسری جانب فواد چودھری کی اہلیہ حبہ فواد نے کہا ہے کہ جیل میں فواد کا وزن پہلے کی نسبت تھوڑا کم ہوا ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کی اہلیہ حبہ فواد چودھری نے کہا کہ فواد چودھری سے 30 منٹ تک ملاقات ہوئی ہے، دوران ملاقات دو پولیس اہلکار کانفرنس روم میں کھڑے رہے۔
انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کو الگ بیرک میں رکھا گیا ہے، وہ اڈیالہ جیل میں دیے جانے والے کھانے پر مطمئن ہیں۔ شدید سردی میں فواد چودھری کو گرم پانی کے بجائے ٹھنڈا پانی دیا جاتا ہے۔