اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ میں نواز شریف اور ن لیگ کےہر کارکن کو محب وطن کہتا ہوں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہاکہ جنہوں نے غلط کیا ہے ٹرائل ان کا ہونا چاہیے، ہم محب وطن لوگ ہیں، ہم چاہتے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ انصاف ہو۔ ہمیں بیرونی خطرات کا سامنا ہے ، ملک میں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے ، وقت ہے کہ ہم غلطیوں سے سیکھیں۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والا جتھہ آج کل کہاں ہے ، جس نے کوئی غلط کیا ہے اس کو سزا ضرور ملنی چاہیے ، جس نے غلط کیا انہیں ایک پراسس سے سزا ملنی چاہیے ۔ یہ ریاست اور یہ ادارے ہمارے ہیں، ہمارے ایک دوسرے کیساتھ سیاسی اختلاف ہیں اور رہیں گے۔