9 مئی واقعات میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور روبینہ جمیل پر فردِ جرم عائد کر دی گئی۔
انسدادِ دہشتگردی عدالت لاہور میں ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کردیا۔ عدالت نے مقدمے کے گواہان کو 16 دسمبر کو بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا۔ ملزمان کو گزشتہ سماعت پر چالان کی کاپیاں تقسیم کی گئی تھیں۔
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں دو مقدمات درج ہیں۔